پشاور(اعجاز بٹ)بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کر دیا گیا۔جبکہ آئی جی خیبر پختونخوا صلاالدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ نوید کامران بلوچ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹادیاجبکہ خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 کے محمد سلیم کو نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیاگیا ہے۔ گریڈ 22 کے سابق چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو ہٹانے کے بعد پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد نعیم خان کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔محمد نعیم خان آئی جی آزاد کشمیر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے تاہم اب ان کی جگہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے سابق آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں اور تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔