واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلا لیں گے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی تاہم عراق میں امریکی فوج بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی ۔ امریکی فوج کے انخلا کے وقت فیلڈ میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔عراق کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف وٹیل نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔