سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر
تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے اہلکاروں کو لے کر جانے والا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ضلع بڈگام کے علاقے جیرنڈ کلاں میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کھلے میدان میں گرتے ہی دو ٹکرے ہوگیا جس میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ حکام نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔