وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے تک اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 111 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔