پاکستان کے نامور فلم ساز و ہدایت کار وجاہت رؤف نے ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ کی کامیابی کے بعد اپنی تیسری فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان کردیا۔
اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اظفر رحمان کی نئی فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن مداحوں کو اس حوالے سے تفصیلات کا بے چینی سے انتظار تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔
وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کے ٹائٹل سمیت کاسٹ کی معلومات بھی مداحوں کے سامنے پیش کردی ہیں۔
ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کا اعلان کرتے ہیں جس میں مہوش حیات، اظفر رحمان، زارا نور صدیقی، اسد صدیقی، عاشر وجاہت اور محمود اسلم شامل ہیں۔