سمندری طوفان ایدائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی
افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایدائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان اور سیلاب سے زمبابوے میں 65 اور موزمبیق میں 48 افراد ہلاک ہوئے،جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلے میں کئی مکانات اور پل بہہ گئے، سمندری طوفان ایدائی جمعے اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔