مردان( عبداللہ شاہ بغدادی) ضلع ناظم مردان احتشام خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنا اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کی کارکردگی سے ہر بچہ مستفید ہو۔ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا ہو تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی حکومت اور عالمی اداروں کی جدوجہد جلد از جلد کامیاب ہو۔وہ یونین کونسل جلا لہ تحت بھائی مردان میں پولیو مہم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر(ڈی ایچ سی ایس او) زوار حسین ،بخت زمان اورمقامی بلد یاتی نمائند گان بھی موجود تھے۔ احتشام خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے قومی وقار وابستہ ہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو چائیے کہ وہ پولیو کے خلاف اقدامات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے محنت اور دلجعمی سے فرائض سرانجام دیں ضلع ناظم نے بلدیاتی نمائندگان اور علماء کرام پر زور دیا کہ وہ پولیو کے انسداد کے لئے حکومتی کاوشوں کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی دینے کا اہتمام کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ذراسی لاپرواہی عمر بھر کی معذوری بن سکتی ہے دنیا بھر میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے حوالے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے بچانے اور ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں اور علمائے کرام کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔