پشاور( دی خیبر ٹربیون) آل پاکستان بینک آف خیبر ویمنز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی‘افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور صوبائی سیکرٹری ایری گیشن داؤد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان‘چیف ر یفری و آرگنائزر منور زمان‘پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان ‘گلاب شیر ‘ ریاض خان ‘مقصود حنیف ‘نذیر خان‘محبوب خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور بینک آف خیبر کے تعاون سے آل پاکستان ویمنز سکواش مقابلے منعقد کرائے جارہے ہیں جس کے دو روز قبل کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوئے یہ چیمپئن شپ 23 مارچ تک جاری رہے گی‘ ان مقابلوں میں ملک بھر سے چالیس سے زائد ٹاپ کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ‘زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب چیمپئن شپ کی ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ واپڈا کی صائمہ شوکت دوسرے ‘واپڈا ہی کی رفعت خان تیسرے ‘سندھ کی آمنہ فیاض چوتھے‘ ایس این جی پی ایل کی نور الاعجاز پانچویں‘سندھ ہی کی انعم عزیز چھٹے‘پاکستان آرمی کی کائنات ساتویں‘واپڈا کی کومل خان آٹھویں‘کے پی کے کی نمرہ عقیل نویں‘کے پی کے کی حناء دسویں اور کے پی کے کی ہی ماریہ گیارہویں سیڈ ہیں ‘ چیمپئن شپ کے لئے انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور دیگر انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔