پشاور( دی خیبر ٹربیون)خیبر پخونخواووشوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان انٹر کلب ووشوچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،چمپئن شپ میں رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی پشاور نے پہلی،نعمت مارشل آرٹس اکیڈمی پبی نے دوسری جبکہ پاک افغان اکیڈمی نوتھیہ پشاورنے تیسری پویشن اپنے نام کرلی،اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان ووشوفیڈریشن کے نائب صدر رحمت گل آفریدی اورصوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر میاں وحیدشاہ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے پشاور ریجن کے انٹرکلب ووشوچمپئن شپ میں پشاور ،نوشہرہ اور چارسدہ سے بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔نتائج کے مطابق 48کلوگرام ویٹ کٹیگری میں عادل نے گولڈ،عبدالرازق نے سلور جبکہ ساجد اور عمران نے براؤنزمیڈل جیت لیا،52کے جی کے مقابلوں میں احمد نے پہلی،شاہ زیب نے دوسری جبکہ رشید نے تیسری پوزیشن جیت لی،56کے جی میں شہاب نے اول پوزیشن حاصل کی ،علی دوسرے جبکہ شاہ زیب اور نورزمان تیسرے نمبر پر رہے ۔س60کے جی میں نظام نے سونے،جوادنے چاندی جبکہ صفت اور تحسین نے کانسی کاتمغہ جیتا،65کے جی ویٹ کے مقابلوں میں نوشیروان نے گولڈ،شاہسوار نے سلور میڈل جبکہ شاہد اور عمران نے براؤنزمیڈل جیت لیا،70کلوگرام ویٹ میں فضل آمین نے سونے بلال نے چاندی جبکہ اسماعیل اور عزیر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔آخر میں مہمانان خصوصی پاکستان ووشوفیڈریشن کے نائب صدر اورصوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر میاں وحیدشاہ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نجم اللہ صافی اور بلیک بیلٹ کھلاڑی ومارشل آرٹس کے گولڈمیڈلسٹ عمل گل آفریدی،اعلیٰ گل آفریدی،نعمت گل،وکیل خان آفریدی،حسینہ اوردانش سعید سمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات بھی موجودتھیں