پشاور( دی خیبر ٹربیون)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘ ورلڈ کپ کے لئے بھرپور ٹیم تیار کررہے ہیں اور ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے گزشتہ دورہ پشاور کے موقع پر لالہ رفیق سپورٹس ایرینا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست ضرور ہوئی ہے تاہم نے سات سے آٹھ کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا جبکہ ٹیم کیساتھ موجود کھلاڑیوں میں سے بھی دو سے تین کھلاڑی ان فٹ ہوئے ‘پوری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی تاہم انہوں نے اچھا مقابلہ کیا ہے آخری دو میچ بڑے سکوروالے تھے اور ہماری ٹیم نے بھرپور فائٹ کی ہے میچز جیتنے چاہئے تھے تاہم ٹیم لڑی ہے اور یہی اچھی بات ہے امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ پیش کریں گے انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے بھرپور قدم اٹھایا ہے اور انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کا اجراء کرکے سب کے دل جیت لئے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے اس سے ہمیں اچھے کھلاڑی ملیں گے انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع بشمول قبائلی علاقوں کے اضلاع سے بھی مجموعی طور پر چھ ہزار کھلاڑیوں نے ان ٹرائلز میں شرکت کی تھی جس کے بعد یہ کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے گئے اور اب ان کھلاڑیوں نے ہمارے پاس ان ٹرائلز میں شرکت کی ہے جس میں سے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے چار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ان چار ٹیموں کے کھلاڑیوں کوتربیتی کیمپوں میں رکھا جائے گا اور کوچز سمیت تمام سہولتیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا دے گا جس کے بعد ان چار ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل بیس کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی جائے گی جن کے ساتھ دو سال کا کنٹریکٹ کیا جائے گا اور پھر وہاں سے کھلاڑیوں کو قومی انڈر19 ٹیم میں شامل کیا جائے گا