مردان ( نمائندہ دی خیبر ٹربیون )جشن مردان یوتھ و کلچرفیسٹیول رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اختتام پذیر ہوگیا ‘گزشتہ روز چمتاز گرائونڈ میں نیزہ باری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسمیں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ‘اس موقع پر صوبائی سینئر وزیر محمد عاطف خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ضلع ناظم مردان احتشام خان ‘ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر ‘نائب ناظم اسد علی کشمیری’ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان قاسم علی خان’ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیرالدین’ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان بھی موجود تھے ‘اس موقع پر نامور گلوکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ پیش کیا ‘ضلعی ناظم احتشام خان ‘ڈپٹی کمشنر مردان عابد علی وزیر اور ضلعی نائب ناظم نے ضلع کونسل کے ممبران ‘ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بہترین مقابلوں کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی سینئر وزیر محمد عاطف خان نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کھلاڑیوں کو مزید بہتر سہولتیں میسر ہوں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے زیادہ سے زیادہ فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کانام روشن کرسکیں۔آخر میں انہوں نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
