پشاور(غنی الرحمان)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام خواتین کالجز کے مابین منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والی خواتین کھلاڑیوں کے اعرازمیں ایک پروقار تقریب تعلیمی بورڈ میں منعقدہ ہوئی ،اس موقع پر اسلامیہ کالجیٹ کی پرنسپل ذہرہ توقیر مہمان خصوصی تھیں،جبکہ بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس منظر خان ،گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل شاہین عمر ،ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی،فرنٹیئر کالج کی گل صنوبر اخلاص خان سمیت مختلف کالجز کی سپورٹس ٹیچرزاور طالبات نے کثیر تعدادمیں شریک تھیں۔نتائج کے مطابق اتھلیٹکس کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے گولڈ میڈل جیتا،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی چارسدہ نے سلور اور اسلامیہ کالجیٹ سکول کی طالبات برائونزمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔بیڈمنٹن کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے دوسری اور اسلامیہ کاجیٹ کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔باسکٹ بال کاایونٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا،پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے خواتین کی طالبات نے دوسری او گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارنے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج نے سونے ،اسلامیہ کالجیٹ نے چاندی اور گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔رسہ کشی کے مقابلوں میں پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے خواتین نے پہلی،گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارنے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے تیسری پوزیشن جیت لی،ہینڈ بال کے ایونٹ میں پشاور ماڈل ڈگری کالج نے پہلی،باچاخان گرلزکالج دوسری اور گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار تیسری پوزیشن پر رہی،اسی طرح نیٹ بال کے مقابلوں میں پشاور ماڈل ڈگری کالج چمپئن بن گئی ،فرنٹیئر کالج رنر آپ جبکہ گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبہ رعنانوازنے بیسٹ اتھلیٹ کا اعزازحاصل کیا،اسی طرح انٹر بورڈ کے خواتین کھیلوں کے مقابلوں میں پشاور ماڈل ڈگری کالج اور فرنٹیئر کالج کی طالبات نے 18,18پوائنٹس کسیاتھ پہلی پوزیشن کرکے جنرل ٹرافی جیت لی۔
