پشاور( غنی الرحمان)ملک بھر میں منعقدہ پاکستان فٹ بال سپرلیگ کو کامیاب بنانے اسلام آباد کی طرح ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں بھی کامیاب اور ایک تاریخی فٹ بال میچ منعقد کیاجائیگا جسکے انعقادکیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ،اس میچ میں صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور خصوصاًسیکورٹی فورسزکیساتھ ملکر علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرینگے ،تاکہ قبائلی نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول رکھاجاسکے اور اس مقصد کیلئے گزشتہ روز خیبر رائفل کے کمانڈنٹ کرنل شاہد،ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد نوازخان سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی ۔قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی ترقی میں بھر پور خدمات انجام دینے والے شاہد شنواری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کھیلوں کوترقی کی راہ پر گامزن کرناانکی دلی خواہش ہے اورانشاء اللہ خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسزکو اعتماد میں لیکر چلیں گے ،اور انکے ساتھ ہونے والے ملاقات میں ان شخصیات نے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا،انہوں نے ہمیں یقین دلایاکہ انشاء اللہ وہ اس نیک کام میں مکمل سرپرستی کرینگے اور ہر حال میں اس ایونٹ کو کامیاب بناناہوگااور کہاکہ گزشتہ کئی عرصے میں چندوجوہات کے بناء پر پاکستان میں کھیلوں کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اوراب وقت آگیاہے کہ اسکے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔شاہد شنواری نے بتایاکہ قبائلی علاقوں میں کھیلوں کیلئے کام کرنے میں ان کا تجربہ ہوگیاہے مختلف علاقوں میں سپورٹس کی سرگرمیاں شروع کرکے نچلی سطح پر فٹ بال،والی بال،مارشل آرٹس ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،جوڈواور کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کو فروغ دیکر بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لایاہے جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیاہے اور اسکے علاوہ انہوں نے متعددانٹر نیشنل کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرکے وہاں منعقد گیمزکا جائزہ کا بغورجائزہ لیااور یہی فارمولہ قبائلی علاقوں میں ازمایاجسکی وجہ سے نامساعد حالات اور قلیل مدت میں کھیل اور کھلاڑیوں کو بام عروج پر پہنچایا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اگر حکومت اور حکومتی اداروں نے ان کا ساتھ دیاتو انشاء اللہ خیبر پختونخوابلکہ پورے پاکستان میں سپورٹس کے شعبے میں ایک اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں ،وہ محض بلند وبانگ دعوؤں پر نہیں بلکہ محنت پر یقین رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ چندوجوہات کی وجہ سے ملک میں کھیلوں کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اب وقت آگیاہے کہ حکومتی اداروں کیساتھ ملکرانقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے دنیائے کھیل میں پاکستان کو ایک بہترین پہچان دینے کیلئے جدوجہد کرینگے مجھے پورایقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی نصیب کرینگے