پشاور( دی خیبر ٹربیون)خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے گزشہ روزاسلام آباد میں منعقدہ نیشنل چمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کیساتھ نامناسب رویئے سے پیش آنے کی صورت میں بعض حکام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیڈریشن کو اس قسم کے رویئے سے پیش آنے سے متعلق تنبیہ کیااور اس حوالے سے مذمتی قراردادبھی منظورکرائی ۔گزشتہ روز صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد اقبال خا ن کی زیر صدارت میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہواجسمیں ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہہ اللہ خان ،نائب صدرو تمریز خان،نظام الحق سیکرٹری عبدالرشید انور،حبیب اللہ خان کے علاوہ صوبہ بھر سے بڑی تعدادمیں عہدیداروںنے حصہ لیا،اجلاس میں بتایاگیاکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ نیشنل چک بال چمپئن شپ میں فیڈریشن کے بعض حکام کی جانب سے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کیساتھ سخت رویئے سے پیش آنے پر صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہ اللہ خان اور دیگر سینئر عہدیداراحتجاجاًمستعفی ہونے کا فیصلہ کیاتھا،تاہم بعد میں فیڈریشن حکام کی جانب سے غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نارضگی کا کسی قسم کا موقع نہ دینے کی یقین دہانی کے بعد ایسوسی ایشن کا اجلاس بلاکر سب ساتھیوں کو آگاہ کیاگیا،اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد اقبال خِان نے کہاکہ انہیں اپنے کھلاڑیوں اور سب ساتھیوں پر فخر ہے کیونکہ ایک قلیل مدت میں سب ساتھیوں کی جدوجہد اور کھلاڑیوں کی بھر پور محنت سے خیبر پختونخوامیں چک بال کھیل کو کافی مقبولیت حاصل ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواہاہے جس پر ہم سب فخر کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چک بال فیڈریشن کے حکان نے اس واقعے کو افسوسناک قراردیااور یقین دلایاکہ انشاء اللہ آئندہ اس قسم واقعہ پیش نہیں آئے گا،جسکے بعد ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہہ اللہ خان اور دیگر سینئر ساتھیوں نے اپنااستفیٰ واپس لیکر صوبے میں چک بال کہ ترقی کیلئے کام جاری رکھنے کاعہد کیا۔اور اس حوالے سے متفقہ طور پر ایک قراردادبھی منظوری کرائی کہ فیڈریشن کے حکام سب ساتھیوں کو سپورٹس کی اصولوں اور قواعد وضوابط کا پابند بنایاجائے