پشاور( دی خیبر ٹربیون) تیسرا خیبرزلمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جم خانہ گراونڈ پشاورپرشروع ہوگیا افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں میزبان پشاورنے اوکاڑہ کودس وکٹوں سے جبکہ بہاولپورنے اسلام آباد کے خلاف چھ وکٹو ں سے فتح اپنے نام کی ۔چار روزہ ایونٹ کاافتتاح ایک پروقارسادہ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹریس سوشل ویلفئیراسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایم پاورمنٹ محترمہ فضیلت جہاں اوردپٹی ڈائریکٹرحافظ منیب نے کیااس موقع پرپی بی سی سی کے صدرجاوید خان، سیکرٹری حبیب اللہ خٹک ،ورلڈ ریکارڈ ہولڈرمسعودجان اورکثیر تعداد میں ملک بھر سے آئے نابینا کھلاڑیوں کی ایک کثیرتعداد موجود تھی اپنے خطاب میں فضیلت جہاں اورحافظ منیب نے بلائنڈ کرکٹرز کی صلاحیتوں اورملک وقوم کے لیے گراں قدرخدمات پران کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ سوشل ویلفیئر کاادارہ اسپیشل کھلاڑیوں کومایوس ہونے نہیں دے گا اسپیشل بچوں کے لیے ایمانداری سے کام کیاجارہاے افتتاحی میچ میں پشاورنے ایک زبردست مقابلے کے بعد اکاڑہ کودس وکٹوں سے مات دی پہلے کھیلتے ہوئے اوکاڑہ نے مطلوبہ بیس اووزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر266رنزبنائے بدرمنیر نے شاندار145اورٹائیگر نعمت نے 52رنزبنائے جواب میں پشاورکے اوپنرز محسن خان او رہارون نے مطلوبہ ہدف اخری اوورمیں حاصل کرلیا ہارون نے 125اورمحسن نے 98رنز کی دلکش اننگر کھیلی دوسرے میچ میں بہاولپورنے اسلام آباد کی ٹیم کوچھ وکٹوں سے ہرادیا۔اسلام آباد کی 221رنز کاہدف بہاولپورنے چاروکٹوں پر حاصل کرلیاآج بھی دومیچز کھیلئے جائیں گا دوسراروز بارش کی نظرہوگیاتھا۔