پشاور( دی خیبر ٹربیون) فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخواکے ساتھ انضمام کے بعد پہلا قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول کل اٹھارہ اپریل سے ضلع خیبرکے ہیڈکواٹر جمرودسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہاہے ایونٹ سات روز جاری رہے گاجس میں تین ہزارسے زائد مردوخواتین 28مقابلوں میں حصہ لیں خواتین پانچ گیمز میں زورازمائی کریں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نواز خان نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا سید ثقلین شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس امیر محمد بیٹانی ، حنیف محمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس، راہید گل ملا گوری ، سپورٹس آفیسر ضلع خیبر ، ایوب خان ایونٹ آرگنائز، نازیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فیمیل ،امحمد ایوب ، اعوان حسین بھی موجود تھے ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس قبائلی کے زیراہتمام 18اپریل سے جمرود سپورتس کمپلیکس میں شروع ہونے والی قبائلی اضلاع گیمز میں خیبرپختوا کے ساتح الحاق شدہ اضلاع اور سب ڈویژن ڈسٹرکٹ کی تیراہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ضلع خیبر، مہمند ، کرم ، نارتھ وزیرستان، ساؤتھ وزیرستان ، باجوڑ ، اورکزئی ، سب ڈویژن ڈسٹرکٹ پشاور، سب ڈویژن کوہاٹ ، سب ڈویژن ٹانک ، سب ڈویژن ڈسٹرکٹ لکی ،سب ڈویژن ڈسٹرکٹ بنوں اور سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان کے تین ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا قبائلی اضلاع کے تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں منعقد ہورہا ہے جس میں ضلع خیبرایجنسی میں ویٹ لیفٹنگ،باڈی بلڈنگ،بیس بال،باکسنگ،کراٹے ،تائیکوانڈو،جوڈو،جوجیستو،ووشو،جمناسٹک،آرچری،رکبی،ہیڈی کیپ کرکٹ،نیٹ بال،ضلع مہمند ایجنسی میں کبڈی ضلع اورکزئی ایجنسی نیٹ بال ضلع باجوڑ میں ٹیبل ٹینس اوربیڈمنٹن،ضلع نارتھ وزیرستان والی بال اورکرکٹ ضلع ساوتھ وزیرستان فٹ بال،ضلع کرم باسکٹ بال ،سائیکلنگ،اوراتھلیٹکس ،سب ڈویثرن کوہا ٹ ہاکی اوررسہ کشی کی میزبانی کرے گاخواتین کے تین ایونٹس،بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اوراتھلیٹکس ضلع خیبر جبکہ والی بال اوررسہ کشی کی میزبانی ضلع مومند کرے گا۔