پشاور( دی خیبر ٹربیون) یاسین جیم انٹر کلب باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ،سینئر مسٹر یاسین کا ٹائٹل سمیر خان جونیئر مسٹر یاسین جیم کا ٹائٹل جنید خان نے حاصل کیا ، اس موقع پر ایس ایچ اومچنی تھانہ شہنشاہ خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ مہررشاہد خان ،کلب انچارج اسد خان ، انٹر نیشنل ہاکی پلیئر سید شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، یاسین جیم ٹو ورسک روڈ کے زیراہتمام انٹر کلب باڈی بلڈنگ مقابلے منعقد ہوئے جس میں سو سے زائد تن سازوں نے جونیئر اور سینئر کیٹگری میں حصہ لیا ، رزلٹ کے مطابق سینئر مسٹر تن سازی کے مقابلوں میں سمیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، ابرار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، جونیئر مسٹر یاسین جیم مقابلوں میں جنید خان نے پہلی ، روحید نے دوسری اور وقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں مہمان خصوصی شہنشاہ خان نے کھلاڑیوں میں ٹائٹلز تقسیم کئے