پشاور(دی خیبر ٹربیون)صوبائی ادارلحکومت پشاور میں جاری ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کا آغا زہوگیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر خان تھے جنہوںنے شارٹ لگاکر باقاعدہ چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پاکستان ووشوفیڈریشن کے نائب صدر رحمت گل آفریدی اور صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی اور ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیاز خلیل بھی موجودتھے ۔پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز رائونڈ اور پری کوارٹر فائنل رائونڈز کے میچز کھیلے گئے ،پری کوارٹر فائنل میچز میں 55سالہ اسرارگل ،محمد عباس،طاہر اللہ،محمد شعیب،یوسف خلیل اور اعجازاحمد نے کامیابی سیٹ کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے عمراخان ٹینس کورٹ کے کھیلے جانیوالے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچ میں پولیس کے 55سالہ اسرارگل نے پی اے ایف کے مبارک شاہ کو 6-2,6-4سے جبکہ خیبر پختونخواکے محمد عباس نے انعام گل کو 6-3,6-2سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔پی اے ایف کے طاہر اللہ نے آپ سیٹ کرکے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے عاقب عمر کو 6-4,6-4سے ہرایا،اسی طرح پی اے ایف کے محمد شعیب نے خیبر پختونخواکے عزیر خان کو 6-2,6-3سے ،پی اے ایف کے یوسف خلیل نے کاشف کو 6-2,6-2سے اور خیبر پختونخواکے اعجاز احمد نے واپڈاکے جہانزیب کو 6-3اور6-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظاہر خان نے کہاکہ ہماری بھر پور کوشش رہی ہے کہ صوبے میں ٹینس کو صیح معنوں میں فروغ دیاجائے،جسکے لئے جونیئر اور سینئر سمیت مختلف ایجز کے ٹورنامنٹ کا انعقادکیاجارہاہے ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ مستقبل میں اس کے اچھے ثمرات نکلیںگے ۔
