پشاور(دی خیبر ٹربیون) ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااوپن ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،یوسف خان خلیل نے مینز سنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلی ، فائنل میں ثاقب عمر کو چھ چار ، چار چھ اور چھ تین سے شکست ، مہمان خصوصی خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ چیئر مین صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر، صدر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن ڈی آئی جی سلیم مروت ، سیکرٹری عمرآیاز خلیل ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ کامینز سنگل کا فائنل پی اے ایف کے یوسف خان خلیل اور ایس این جی پی ایل کے ثاقبل عمر کے مابین کھیلاگیا جس میں یوسف خان نے ثاقب عمر کو چھ چار ، چار چھ اور چھ تین سے شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلی ، انڈر 12 کیٹگری کے فائنل میں حمزہ رومان نے شاہ سوات خان کو شکست دی

، انڈر14 میں عزیر خان نے کاشان عمر کو چھ چار ، تین چھ اور چھ چار سے شکست دی،ڈبل کیٹگری کے فائنل میں برکت اﷲ اور اعجاز خان نے شعیب اور یوسف کو چھ چار ، تین چھ اور چھ چار سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس سے قبل سیمی فائنل میں انڈر12 کے سیمی فائنل میں شاہ سوار نے تیمور کے خلاف چھ دو اور چھ تین جبکہ حمزہ رومان نے جمال خان کے خلاف چھ ایک اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ‘انڈر14 کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کاشان عمر نے کامران خان کے خلاف چھ ایک اور چھ تین جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عزیر خان نے حمزہ رومان کے خلاف چھ چار ‘تین چھ اور سات چھ سے کامیابی کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا مینز سنگلزسیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر نے کے پی کے عباس خان کے خلاف چھ چار ‘چار چھ اور چھ تین جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے یوسف خان خلیل نے شعیب خان کے خلاف سات پانچ’پانچ سات ‘پانچ سات اور سات چھ سے کامیابی کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔