پشاور( دی خیبر ٹربیون) کوہاٹ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، احمد شاہ ابدالی چیئر مین ، عادل فرحان صدر ، یاسر شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوہاٹ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں کوہاٹ ڈویژن کے ساتھ رجسٹرڈ تمام عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ نے بطور ابزور شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر احمد شاہ ابدالی کو چیئر مین نامزد کیاگیا ، عادل فرحان صدر ، عبدالشاہد سینئر نائب صدر، عاطف رفیق اور عبدالباسط نائب صدور ،یاسر شاہ جنرل سیکرٹری ، اسرار احمد ایسوسی ایٹ سیکرٹری ، ماجد شاہ فنانس سیکرٹری ،رمیض شاہ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے ،۔