پشاور(دی خیبر ٹربیون)پشاورمیں منعقدہ ڈویژن ریلوے کرکٹ ٹورنامنٹ کااختتام پذیرہوگیا،فائنل میچ میں پشاور ریلوے ٹیم نے بشیر بلور کرکٹ اکیڈمی کو 8وکٹوں سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل کے موقع پشاور ریلوے کے ڈویژن سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر خلیلی مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر جاری ڈویژن ریلوے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف کلبوں نے حصہ لیا،جن میں سیمی فائنل میچزمیں پشاور ڈویژن ریلوے اور بشیر بلور کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،فائنل کے موقع پر بشیر بلور اکیڈمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں 153رنز سکور کئے،جس میں عبدالرحمن نے 61،عمران نے65رنز سکور کئے،پشاور ڈویژن ریلوے کی جانب سے ضیاء نے 3،عمر فاروق،ابراہیم اور کاشف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے پشاور ڈویژن ریلوے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پوراکیا،رحیم اللہ نے66،شہزاد نے 59 اور سلمان نے 30رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا۔جبکلہ بشیر بلور اکیڈمی کی طرف سے فاروق اور نجیب ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا

،اختتامی تقریب کے موقع پر پشاور ریلوے کے ڈویژن سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر خلیلی مہمان خصوصی تھے جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاںدیں،جبکہ اس موقع پر ڈی ایس اوریلوے پشاور انور سادات مروت ،اسسٹنٹ ٹریفک کنٹرولر صباء جبین،اسی پی ریلوے پولیس وارث کمال خان ،ڈویژن ٹیلی کام آفیسر سرفرازاورڈویژنل مکینکل آفیسر گل حسن سمیت دیگر حکام بھی مودتھے ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے پشاور محمد ناصر خلیلی نے کہاکہ نوجوانوں کو اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا احسن اقدام ہے،کیونکہ اس سے نئی نسل ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہ سکتے ہیں ،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ مستقبل میں بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے زیادہ سے زیادہ کرکٹرزکو آگے لانے کے مواقع فراہم کرینگے۔