یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق روپے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث یکم جون سے پٹرول مزید مہنگا ہوگا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے سے تیل کی درآمد مہنگی ہورہی ہے اور رواں مہینے روپے کی قدر میں کمی کا اثر اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 2، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قیمت میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ 26 مئی تک درآمدی تیل قیمت کی روشنی میں ہوگا۔