کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 151.91 روپے کا ہوگیا تاہم کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو کر 149.90 روپے ہوگیا اور تین کاروباری سیشن میں ڈالر 2.05 پیسے تک سستا ہوا۔
انٹربینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا اور اس کی قدر میں ایک روپیہ کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 150.50 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی جس سے ڈالر 150 روپے کا ہوگیا۔