پشاور(دی خیبر ٹربیون)پشاورکرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زیراہتمام صوبہ خیبرپختون خواہ کے غریب،مفلس اورلاچارنابینا کھلاڑی سمیت دیگرنابینا افراد میں سات لاکھ زائد مالیت سامان اورورقوام تقسیم کی منفردباوقارتقریب گذشتہ روزمقامی ہوٹل میں منعقدہوئی اس موقع پراسپیشل ایجوکیشن حیات آباد پشاورکے ڈائریکٹررضوان الرحمن مہمان؎ خصوصی تھے جبکہ تقریب میں پشاوربلائنڈ سکول کے پرنسپل عارف خان،نورقریش پی بی سی سی کے صدرجاویدخان،سیکرٹری حبیب اللہ خٹک،ورلڈریکارڈ ہولڈرنابیناکھلاڑی مسعود جان،رضوان احمد سمیت موجودہ اوسابقہ کھلاڑیوں کی ایک کثیرتعداد بھی اس موقع پرموجودتھی۔تقریب سے اپنے خطاب میں رضوان الرحمن نے حبیب اللہ خٹک اوران کی ٹیم کی کرکٹ کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات پران کی دل کی گہرائیوں سے مبارک باددی اوران کوخراج تحسین پیش کیاان کاکہناتھاکہ اپنے لیے توسب جیتے ہیں مگرانسانیت یہ کہ دیگرافرادکے لیے سوچااورکام کیاجائے تقریب سے حبیب اللہ خٹک نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ الحمداللہ گذشتہ تین سالوں سے ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنے کمزرو،غریب نابینا افراد کورمضان وعید پیکچ دیں اوران کی مالی مدد کریں اللہ کے فضل وکرم سے ہم اپنے مقاصد میں کامیاب رہے ہے اوراس سال بھی اب تک تین تقاریب کاانعقاد کیاجاچکاہے تقریب ہم نے بانیناافراد میں دس ہزارسے لیکرپچاس ہزاراورپانچ ہزارمالیت کاسامان تقسیم کیاہے جس کے لیے وہ اللہ کے انتہائی شکرگذارہے انہوں نے نابیناکرکٹرزکوایک اورخوش خبری بھی سنائی کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ میں پشاورتیسراشہربناہے جہاں کے کھلاڑیوں کواپناکرکٹ گراونڈمیسراچکاہے اورپاکستان آرمی نے ہمیں کر گراونڈ تیارکرکے دیدیاہے نشاء للہ عید کے بعدکھلاڑی وہاں پریکٹس کرسکیں گے بعدازاں مفلس اورلاچارافراد میں اشیاء خورودونوش اور کیش رقوام تقسیم کی گئیں اوران کوافطارڈنربھی کرایاگیا۔