جب آپ گوگل کی مدد سے کچھ تلاش کر رہے ہوتے ہیں خصوصاً کوئی خبر تو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ہو گا کہ گوگل کو اس سے کتنی آمدنی ہوتی ہے۔
صرف 2018 میں گوگل نے سرچ اور نیوز سے 4.7 بلین ڈالر کمائےجب کہ گزشتہ سال تمام امریکی نیوز میڈیا کی آن لائن ایڈورٹائزنگ سے ہونے والی آمدنی 5.1 بلین ڈالر کے قریب ہے۔
نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی اس رپورٹ کا ڈیٹا امریکی نیوز الائنس سے لیا گیا ہے۔ اس الائنس میں 2000 اخبارات بھی شامل ہیں۔
نیوز الائنس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ چاورن کا کہنا ہے کہ آن لائن خبریں بنانے والے صحافی خود اس آمدن کا حصہ نہیں بن پاتے۔
الائنس کے مطابق ابھی اس میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ کا ڈیٹا سے ہونے والی آمدن کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔
چاورن کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے صحافیوں کے حقوق پر مبنی جرنلزم کمی ٹیشن اینڈ پری زرویشن ایکٹ پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ ایکٹ پہلی دفعہ ڈیموکریٹ ڈیوڈ سسلین نے 2018 میں پیش کیا تھا، اس سے آن لائن پبلشرز کو آن لائن پلیٹ فارمز سے مزاکرات کرنے کا موقع ملے گا۔
گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
گوگل اور فیس بک پر نیوز کی ڈسٹری بیوشن کو کنٹرول کرتے ہیں اور بیرونی ٹریفک کا 80 فیصد ان دو کمپنیوں کی مدد سے دیگر ویب سائٹس پر راوٹ کیا جاتا ہے۔