کراچی: اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک نہ ہونے پراکاؤنٹس بندش کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔
مرکزی بینک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بینک اکاؤنٹس بائیومیٹرک کرانے کی سہولت جاری رہے گی اور اسٹیٹ بنک نے بائیومیٹرک نہ ہونے پر اکاؤنٹس بندش کی کوئی ہدایت نہیں دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو 30 جون ڈیڈلائن بائیومیٹرک اکاؤنٹس منتقلی کے لیے دی تھی، اکاؤنٹ منجمد ہونے کی صورت میں بائیومیٹرک کے بعد کبھی بھی بحال ہوسکتا ہے۔