پشاور(دی خیبر ٹربیون)خیبر ُپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل جونیئر رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ یکم تا6 اگست ایبٹ آباد میں منعقدہوگی،اس چمپئن شپ میں صوبوں اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑی بھر پور ایکشن میں نظر آئینگے،جسکے لئے تیاریا شروع کردی ہیں۔صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر نائب صدر میاں صداقت شاہ اور سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے کہاکہ اس چمپئن شپ کا مقصد ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں اس کھیل کو فروغ دینااور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان فیڈریشن کی نگرانی میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن وقتاًفوقتاًپشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ،انٹر ڈسٹرکٹ اور نیشنل سطح کے ایونٹس منعقد کرارہے ہیں،جسکے باعث کافی ٹیلنٹ سامنے آناشروع ہوگئے ہیں،انہاکہناتھاکہ ایب آباد کے پرفضاور مقام پر منعقدہ اس چمپئن شپ میں بوائزسنگلز انڈر14،بوائز سنگلزانڈر 16،بوائز سنگلزانڈر 18،،بوائز سنگلزڈبلزانڈر18،جبکہ گرلزسنگلزانڈر16،گرلزسنگلزانڈر18اور گرلزسنگلزڈبلزانڈر18کٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ اس چمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد اور ضلعی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا تعاون حاصل ہے اور انہی کی کاوشوں سے اس میگاایونٹ کا انعقادممکن ہوسکا۔