بالی وڈ نواب سیف علی خان کی صاحبزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے اسکرین کے بعد ریمپ پر بھی دلکش جلوے بکھیر دیے۔
سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر پہلی مرتبہ جلوے بکھیرے جس میں انہوں نے اپنی منفرد اداوں سے سب کو خوب محظوظ کیا۔
سارہ علی خان نے انڈیا کوچیور ویک میں ڈیزائنر فلگونی اور شین پی کوک کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا دیدہ زیب عروسی لباس زیب تن کیا اور ریمپ پر شاندار واک کی۔
فیشن شو میں سارہ علی خان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ان کے دوست و اداکار کارتک آریان اور ان کے بھائی ابراھیم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کارتک آریان نے سارہ کی خوب تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ ریمپ پر شاندار واک کرتے ہوئے آتی ہیں اور تمام ناظرین کو دلچسپ انداز میں آداب کرتی ہیں۔
سارہ نے اپنی پہلی ریمپ واک کی چند تصاویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے اپمی پہلی ریمپ واک کو یادگار قرار دیتے ہوئے ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ علی خان نے گزشتہ برس فلم ’کڈرناتھ‘ سے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد انٹرویوز میں انکشاف کیا کہ کارتک آریان ان کے کرش ہیں۔
بعدازاں انہوں نے اپنی دوسری فلم ‘سمبا’ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کی جس کی تشہیر کے دوران رنویر نے ان کی کارتک سے ملاقات کروائی۔
اداکارہ نے ایکانٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ کارتک کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہتی ہیں تاہم آئندہ برس دونوں کی جوڑی فلم “لو آج کل 2” میں دکھائی دے گی۔