پشاور(دی خیبر ٹربیون)خیبرپختونخواولمپک ایسو سی ایشن اورکے پی سائیکلنگ ایسو سی ایشن کی چارپانچ سالہ تلخیوں،رنجشوں کابالا آخر ڈارپ سین ہوگیادونون فریقوں نے ماضی کے تمام اختلافات بھلاکر کھیل وکھلاڑیوںکے لیے ایک دوسرے کابھرپورساتھ دینے کاعزم کرلیا۔جبکہ نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کوشامل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ بھی اپنے تمام اختلافات ختم کرنے کااعلان کردیا۔جبکہ کے پی سائیکنگل ایسوسی ایشن نے بھی بڑے دل کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے سے بنی صوبائی کابینہ میں رووبدل کرکے اپنی عظمت کابھی ثبوت دیا تفصیلات کے مطابق ۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونشل کااجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل مین منعقد ہوا،اجلاس کے بعدکے پی اولمپک ایسو ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ،پاکستان سائیکنلگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اظہرعلی شاہ اورصوبائی سائیکلنگ کے صدرنثاراحمد نے صحافیوں کوبتایاکہ الحمداللہ ہمارے دونوں دھڑے یکجا ہو گئے ہیں اج کا دن سائیکلنگ اور کھلاڑیوں کے لئے خوشی کا دن ہے، اورہم نے باہم اتفاق رائے سے نئی صوبائی کابینہ بھی تشکیل دیدی ہے جس کے مطابق سید اظہر علی شاہ چیرمین نثاراحمد صدر،افتخاراعوان سنیر نائب صدر،ناصر خان جنرل سیکرٹری ہونگے۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے دونوں دھڑوں کے اختلافات ختم ہونے پرخوشی ومسرت کااظہار کرتے یوئے بتایاکہ پشاورمیں ہونیوالی نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کو بھی شامل کردیاگیا ہے جبکہ جوجتسوکوبھی جلد شامل کرلیاجائے گاسید عاقل شاہ نے بطورسنیئر نائب صدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کوبھی تسلیم کرنے کااعلان کیااورکہاکہ جن فیڈریشن کوورلڈ باڈی تسلیم کرے ان کو پاکستان اولمیک ایسوسی ایشن بھی بغیر کسی شرائط کے تسلیم کریں گی۔