کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے 90 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی صرافہ بازار میں بھی فی اونس سونےکی قدر 15 ڈالرز اضافے سے 1545 ڈالرز رہی جس کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے 90 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 770 روپے اضافے سے 77 ہزار 160 روپے رہی۔