آرمی چیف نے اسٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ کیا جہاں انہیں اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار انتہائی اہم اورفیصلہ کن ہوتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور فارمیشنز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اسٹرائیک کور کی تیاری، تربیت کا اعلیٰ معیار قابل تحسین ہے، اسٹرائیک کور کا بلند عزم حوصلہ افزا ہے، جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔