تحریک انصاف کی حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی نئی قیمت 4 روپے 59 پیسے کی کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہوگی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 7روپے 67 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 124روپے 80 پیسے ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کی کمی کے بعد 91 روپے 89 پیسے ہوگی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر رات 12 بجے سے ہوگا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا، نئے پاکستان کا دوسرا سال عوام کے لیے خوشخبریاں لائے گا۔