پشاور(دی خیبر ٹربیون) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اورسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر سکواش کورٹس کو غیرمعیاری قراردیدیاہے اور کہاکہ یہ پیسہ فضول خرچ کرنااور کھیلوں کیساتھ مزاق کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر سکواش کورٹس کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس کی تعمیر میں مجھ سمیت کسی بھی سکواش کے سابق کھلاڑی اور تجربہ کار افراد نے مشورہ نہیں کیابلکہ اسکے علاوہ بھی میں نے کئی بار اس کے متعلق تجاویز دی تاہم حکام نے میری مشوروں پر توجہ نہیں دی اور سکواش کورٹس کی تعمیر کو جاری رکھا،قمرزمان نے بتایاکہ اس کورٹس پر 10کروڑوں روپے کا خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے لیکن اسکے باوجود بھی سکواش کیلئے موضوع نہیں رہے گا،انہوں نے مزید بتایاکہ حکومتی ادارے کھیلوں کے میدانوں کوتو بنائے جارہے ہیں لیکن متعلقہ افراد سے مشاورت کی جاتی ہے اور نہ ہی دیگر سکواش کورٹس کے ڈیزائن کو فالوکیاجاتاہے اور کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جوکہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔
