پشاور-صوبائی دارالحکومت پشاور میں 26اکتوبر سے یکم نومبر تک منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کی ٹیموں کے سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا آغازہوگیا،گزشتہ روز جمناسٹک،والی بال کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقادکیاگیا،ان ٹرائلز میں خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں سمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع سے کھلاڑیوںنے بھرپور شرکت کی۔خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل گیمز کیلئے بہترین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے پی ایس بی کوچنگ سینٹرکے جمنازیم ہال میں منعقدہ ٹرائلز کا انعقادکیاگیا،جس میں قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس موقع پر صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ ، قبائلی اضلاع کے خورشید اقبال سمیت سلیکشن کمیٹی کے اراکین موجود تھیں ۔ ٹرائلز میں پہلے مرحلے میں کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کیاجائیگا۔ اسی طرح صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جمناسٹک ٹرائلز پشاور کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں پشاور ،مردان،کوہاٹ، بنوں،سوات،ہزارہ اورڈی آئی خان ریجن کیساتھ ضم شدہ اضلاع سے بھی بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،ٹرائلز سلیکشن کمیٹی میں فاٹاسے خورشید نے بھی شامل تھے،اسی طرح جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ محمد زیر اہتمام ہونیوالے ٹرائلز میں بھی خیبر پختونخواکے ساتو ڈویژن اور حال ہی صوبے میں ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں نے پر جوش اندازمیں حصہ لیا۔