نوشہرہ(شاہد آفریدی)ضلع نوشہرہ کی تاریخ کاپہلا عظیم الشا ن سپوررٹس فیسٹول ایک رنگارنگ،دلکش،پروقار تقریب کے ساتھ فارو ق اعظم سپورٹس سٹیڈیم نوشہرہ میں شروع ہوگیا۔ چارروزہ سپورٹس فیسٹول کاافتتاح ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوامیاں جمیل الدین کاکاخیل نے فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان, ایم پی ائے میاں جمشید الدین کا کا خیل, ایم پی ائے ابراہیم خٹک, ایم پی ائے سومی فلک نیاز, ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک, ڈی پی او منصور امان, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان, اسسٹنٹ کمشنرز, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے علاوہ سپورٹس رائیٹرز ایسوسی انشن کے صدراعجاز احمد،ڈی ایس اوپشاورجعفرشاہ، سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن سلطان سید علی شاہ،ڈپٹی ڈائیریکٹریوتھ آفییرزارشد حسین،بھی موجود تھے۔23تا26 ستمبر تک جاری رہنے والے فیسٹول میں تین ہزار سے زائد کھلاڑی کرکٹ،آرچری،کراٹے،ہینڈبال،تھروبال،فٹ بال،کک باکسنگ،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی،باڈی، بلڈنگ،کبڈی،تائیکوانڈو،ہاکی،بیڈمنٹن،جوڈو،سنوکر اور اتھلیٹکس کے مقابلے کھیلے جائینگیافتتاحی تقریب میں بچوں مارچ پاست کامنفرد وقابل ذکر مظاہرہ پیش کیاجبکہ،افتتاحی تقریب کوچارچاند لگانے کی غرض سے جمناسٹک اور ووشو کے کھلاڑیوں اپنے مہارت کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے کافی سراہا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی ایڈمنسٹریشن کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جسے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا۔میوزیکل چیئر کا بھی انعقاد کیا گیاجوکہ نوشہر ہ کے گوہرکے نام رہا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانان اور شرکا کو خو ش آمدید کہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا کہ فیسٹول کے انعقاد کا بنیادی مقصد صحت مند اینورمنٹ مہیا کرنا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی وجہ سے میدان ویران ہوچکے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کھود کی طرف راغب کرے جس کے معاشرے پر کافی مثبت اثرات پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسطرح ایونٹ تواترکی بنیاد پر کئے جائیں گے اورکوشش ہوگی کہ ہرماہ کسی نہ کسی کھیل کاایونٹ کرایاجائے اوربچوں کوزیادہ سے زیادہ سپورٹس سرگرمی فراہم کی جائے انہوں نے والدین پربھی زوردیاکہ وہ اپنے بچوں کوصحت مندانہ سرگرمیون کی جانب سے راغب کریں اوراگر ٹائم ہوتو ساتھ لائیں اوران کابھرپورخیال رکھیں۔ڈی سی نوشہرہ نے سپورٹس فیسٹول کاتمام ترکریڈیٹ ڈی ایس اوجمشید بلوچ کودیتے ہوئے کہاکہ ان کی شبانہ روز کاوشوں سے آج نوشہرہ سپورٹس کاگڑھ بنتاجارہاہے اورسپورٹس فیسٹول کے انققاد کے لیے ان کی محنت کابل ستائش ہے۔سپورٹس گالاکے تمام ایونٹس کاباقاعدہ آغازآج سے ہوگا۔زیادہ ترمقابلے فاروق اعظم سٹیڈیم میں ہوں گے۔