پشاور-صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل گیمز کے لئے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی ویمنز ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی’سلیکشن کمیٹی میں سید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسر اسلام ‘ڈی پی ای پبی کالج ثریا ممتاز’قبائلی اضلاع سے ایوب خان اور سپورٹس بورڈ سے حامد خان شامل تھے’نگرانی صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ نے کی ‘ٹرائلز میں پشاور ‘ہری پور ‘مردان ‘پبی ‘نوشہرہ ‘کوہاٹ سے 55 سے زائد پلیئرز نے شرکت کی ‘صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر کیمپ کے لئے 25 پلیئرز کا انتخاب کیا جارہا ہے کیمپ یکم اکتوبر سے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صبح نو سے گیارہ بجے تک لگایا جائیگا جو نیشنل گیمز تک جاری رہے گا کیمپ کے دوران ہی اکتوبر کے وسط میں حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کیمپ کمانڈر سید ضیاء الرحمان بنوری اور یاسراسلام ہوں گے’انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مینز کھلاڑیوں کے لئے بھی شفاف ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا اور کیمپ میں چالیس کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر یکم اکتوبر سے پریکٹس کریں گے جنہیں کوالیفائیڈ کوچز تربیت فراہم کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی مینز اور ویمنز ٹیمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی ۔