ایبٹ آباد (دی خیبر ٹربیون) ایبٹ آباد میں جاری خواتین کے ریجنل سپورٹس گالا کے جوڈو ا کے مقابلے اختتام پذیر ہو گے جوڈو میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی نے پہلی جبکہ پائن جوڈو اکیڈیمی رنر اپ قرارپاہیں مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط اور سابق ڈی جی سپورٹس طا رق محمود نے کھلاڑیو ں میں میڈلز ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ایبٹ آباد کے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے گرلز سپور ٹس گالا جوڈو ایونٹ میں 40kgکیٹگری میں ایبٹ آبادجوڈو اکیڈیمی کی ارینا نے گولڈ جبکہ پائن جوڈو اکیڈیمی کی ندا بشیرنے سلور میڈل حاصل کیا44kgمیں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کی اقراء نے گولڈجبکہ پائن جوڈو اکیڈیمی کی حناف نے سلور میڈل حاصل کیا 48kgمیں پائن جوڈو اکیڈیمی کی مروہ نور نے گولڈ ایبٹ آباد جوڈو کی صبغہ نے سلور میڈل حاصل کیا 52kgمیں امبر نے گولڈ جبکہ آمنہ نے سلورمیڈل اپنے نام کیا اوپن ویٹ کیٹگری میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کی صبغہ نے گولڈ اورپائن جوڈو اکیڈیمی کی مروہ نور نے سلورمیڈل اپنے نام کیا مجموعی طور پر ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی نے پانچ گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ پائن جوڈو اکیڈیمی نے پانچ سلور اور ایک گولڈ میڈل لیکر رنرز اپ ٹرافی کی حقدار ٹھہریں ا ان مقابلوں کو سجاد کیانی اور حیدر اعزاز نے سپر وائز کیا۔