پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم دورہ چین میں میزبان ملک کی ٹیم اور افغانستان کے خلاف میچز کھیلے گی۔ چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان انڈر نائنٹین چین گئی ہے۔ قومی ٹیم برق رفتار ٹرین پر بیجنگ سے جنان شہر پہنچی جہاں کھلاڑیوں نے سلیفیز اور تصاویر لیں۔ قومی انڈر 19 پلیئرز نے چین کے دورہ کا لطف اٹھایا۔ چینی شائقین نے بھی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر لیں۔ پاکستان ٹیم کے کوچ مہتشم رشید کا کہنا ہے کہ اس دورے سے چین میں کرکٹ کو فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا جبکہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو چین کے کلچر کو دیکھنےکا بھی موقع ملے گا۔ دورہ چین پر پاکستان پہلا میچ چین کے خلاف ہفتے اور دوسرا میچ افغانستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔ چیئرمین پشاور زلمی جاویدآفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے سے چین میں کرکٹ کو فروغ ملے۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل تھری میں دو چینی کرکٹرز کو اسکواڈ کے ساتھ رکھا تھا جس سے انہیں بہترین تجربہ حاصل ہوا۔ ُپاکستان, چین اور افغانستان کے کے میچز سے تینوں ممالک کےعوام مزید قریب آئیں گے، کلچر کو بھی سمجھنے کا موقع ملے گا۔