پشاور: کام میں مداخلت پر چیئرمین بورڈ آف گورنر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر رحمن نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
چیئرمین گورنر ہیلتھ کیئرکمیشن ڈاکٹر رحمٰن نے اپنا استعفیٰ چیف سیکریٹری کو ارسال کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کام میں مداخلت کی جا رہی تھی۔
خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر رحمٰن نے لکھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کام میں مداخلت کی وجہ سے کمیشن کے معاملات متاثر ہو رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رحمٰن سے قبل تین ممبرز گورنر ہیلتھ کیئر کمیشن استعفیٰ دے چکے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے وضاحت دی کہ سابق سی ای او ڈاکٹر رحمٰن کے خلاف بےضابطگیوں کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے، وہ ضابطگیوں کے خلاف اقدامات نہیں کر سکے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بورڈ آف گورنر کے ارکان نے چیئرمین کی ناقص کارکردگی پر خط بھی لکھے اور خط کی بناء پر بورڈ آف گورنر کے ممبران نے استعفے دیئے۔