پشاور(دی خیبر ٹربیون)33ویں نیشنل گیمز پشاور نے سوشل میڈیا پرجگہ بنائے رکھی افتتاح کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ٹرینڈ میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں لوگوں نے اس ٹرینڈ کو شئیر کیا ایش ٹیگ 33نیشنل گیمز پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، تقریب کے افتتاحی لمحات سوشل میڈیا پر لائیو دیکھائے گئے جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور شئیر کیا، 33ویں نیشنل گیمز کیلئے ڈائریکٹوریٹ ا?ف سپورٹس خیبر پختونخوا نے ڈیجیٹل میڈیا سیل قائم کیا ہے اس حوالے سے ڈیجیٹل او سوشل میڈیا کے لیڈر طارق آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں پریس اور ٹیلی وڑن میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی اہمیت کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل میڈیا سیل کو فعال کیا گیا ہے تاکہ سوشل میڈیا33ویں نیشنل گیمزکی تمام سرگرمیوں کوسوشل میڈیا صارفین تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ 33ویں نیشنل گیمزکی افتتاحی تقریب ٹویٹرٹرینڈنگ میں تیسرے نمبر پر رہی جبکہ فیس بک صارفین کو بھی لمحہ بہ لمحہ ا?گاہ رکھا گیاہے پشاور کو نو سال بعد میزبانی کا اعزاز ہوا ہے جس کیلئے ڈیجیٹل میڈیا سیل سینئر وزیر عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کی سربراہی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے
