پشاور میں جاری 33 ویں قومی کھیلوں کے پہلے روز مقابلوں کے اختتام پر مجموعی طور 16 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے، واپڈا 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 8 گولڈمیڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور میں ہونے والے ایونٹس میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو سینئر وزیر کھیل محمد عاطف خان نے میڈلز پہنائے۔شوٹنگ ایونٹ میں آرمی نے 13 گولڈ، 8 سلور اور 9 برونز میڈلز جیتے، پاکستان نیوی نے 7 گولڈ، 11 سلور میڈلز جیتے، پی اے ایف کے شوٹرز نے دو گولڈ حاصل کرتے ہوئے اسی ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان واپڈا اور سندھ نے بھی شوٹنگ میں ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔ اتھلیٹکس سو میٹر دوڑ میں واپڈا کے سمیع اللہ نے گولڈ، آرمی کے عزیر رحمن نے سلور، اور آرمی ہی کے شہباز نے برونز میڈلز جیتے۔ خواتین سو میٹر دوڑ میں واپڈا کی نجمہ پروین نے گولڈ، صاحب آسرا نے سلور اور آنیہ گلزار نے برونز میڈلز حاصل کئے۔
مرد ہاکی ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو چار صفر ہرایا، آرمی کو پولیس کے خلاف واک اوور مل گیا، پنجاب نے نیوی کو چھ دو سے جبکہ کبڈی میں آرمی نے واپڈا کو 45-25 سے ہرایا۔پشاور میں جاری نیشنل گیمز اتھلیٹکس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے دو نئے قومی ریکارڈ قائم کر دیئے۔ پہلا ریکارڈ پاکستان آرمی سدرہ بشیر نے پول والٹ میں قائم کیا جنہوںنے تین اعشاریہ 15 کے ساتھ قائم کیا انہوں نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑا۔ دوسرا ریکارڈ بھی پاک آرمی ہی کی ماریہ مراتب نے ٹرپل جمپ میں قائم کیا انہوں نے 12.25 میٹر کے ساتھ قائم کیا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں انہی کھلاڑیوں نے ریکارڈ بنایا تھا اور اب نیشنل گیمز میں اپنے ریکارڈ توڑ دیئے۔پول والٹ میں دوسری پوزیشن واپڈا کی نسرین اختر، تیسری پوزیشن آرمی کی مہناز نے حاصل کی۔ ٹرپل جمپ میں دوسری پوزیشن واپڈا کی امینہ سراج اور تیسری پوزیشن پنجاب کی امت الرحمن نے حاصل کی۔ 33 ویں نیشنل گیمز میں تھرو بال ایونٹ میں سندھ نے مضبوط واپڈا کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا۔ سندھ نے پچیس اکیس اور پچیس بائیس سے کامیابی حاصل کی۔ باسکٹ بال ایونٹ میں آرمی نے بلوچستان کو تین پوائنٹس کے مقابلے میں 92 اور واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 14 کے مقابلے میں 108 پوائنٹس سے ہرایا۔