پشاور( شاہد خان) 33 ویں نیشنل گیمز کے والی بال ایونٹ میں مردوں کا ٹائٹل واپڈا اور خواتین ٹائٹل آرمی نے جیت لیا۔ مردوں میں آرمی اور خواتین ایونٹ میں ایچ ای سی نے کانسی کے تمغے جیتے۔ والی بال خواتین ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 25-17، 25-17 اور 25-19 سے شکست دے دی، تیسری پوزیشن کے میچ میں ایچ ای سی نے پولیس کو 25-9، 25-20 اور 25-19 سے ہرایا۔
مرد ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے پی اے ایف کو 29-13، 25-19، 25-21 اور 25-19 سے ہرایا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی نے نیوی کو 33-31، 25-18، 21-25 اور 25-16 سے شکست دیتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدرچوہدری محمد یعقوب اور آرمی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کرنل (ر) قیصر مصطفی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔