وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نقل اتارتے ہوئے انہیں ’لبرلی کرپٹ‘ قرار دیا ہے۔
ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان(جے یو آئی ۔ ف) مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر خوب تنقید کی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی دھرنے کا ایکسپرٹ ہے تو
وہ خود ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ ایک مہینہ کنٹینر میں گزاردیں میں
ان کی ساری باتیں مان جاؤں گا۔
وزيراعظم نے یہ بھی کہا کہ ڈیزل کے نام پر بکنے والے سے آج جو مرضی چاہے فتوے کے لیے قیمت لگوالے۔
عمران خان نے ایک بار پھر بلاول کو لبرلی کرپٹ قرار دیا ا ور انہی کے انداز میں ان کی نقل بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ’نہ لبرل ہوں نہ کرپٹ ہوں نہ منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں‘۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ’تم 70 سال کے بوڑھے ہو،20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے ہو‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرین ہے، منافقت اور کٹھ پتلی ہے‘۔