پشاور فٹبال لیگ سیزن تھری کا افتتاح آج طہماس سٹیڈم میں ہوگا
پشاور(دی خیبر ٹربیون) یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیش کے پراجیکٹ برنگ بیک سپورٹس ان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور فٹبال لیگ سیزن 3کا افتتاح آج پشاور کے تاریخی طہماس خان سٹیڈیم میں ہو گا۔ ایونٹ کا افتتاح چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹرکاظم نیاز اور ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈی سی سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک، کمشنر ملاکنڈ، ڈی جی فوڈز ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر آرکیالوجی، ایم ڈی ٹورازم جنید خان،ڈائریکٹر مور،منسٹری آف ریفیوجی یو این ایچ سی آر پشاور ہونگے۔آج21نومبر بوقت 3بچے سہ پہر سے شروع ہونے والا پشاور فٹبال لیگ سیزن تھری میں15ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، واضح رہے 15ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے باقاعدہ ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا اور ان کو مختلف ٹیموں میں سلیکٹ کیا گیا۔چیئرمین یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر خا ن نے کہا کہ پشاور کے باسیوں کو انشاء اللہ ہمارے دیگر ایونٹ کی طرح یہ ایونٹ بھی پسند آئے گا ۔ہمارا مقصد جوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف راغب کرنا ہے اسی لئے میری کوشش ہے کہ میں اس قسم کے ایونٹ کروا کر نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کروں۔یوتھ گلیم کی جانب سے پہلے بھی باکسنگ ایونٹ، فلڈ لائٹس ہاکی ایونٹ، پشاور کرکٹ لیگ کے2سیزن،سوئمنگ ایونٹ، پشاور فٹبال لیگ کے اس سے پہلے دو سیزن کامیابی سے ہمکنار ہو چکے ہیں اور اب سیزن تھری بھی انشاء اللہ کامیاب ہو گا۔ چیئرمین یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر نے مزید کہا کہ پشاور کے باسی بالخصوص نوجوان طبقہ ضرور طہماس خان سٹیڈیم آئے اور فٹبال کے اس شاندار ایونٹ سے مستفید ہوں۔