ملک میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانے کی بحائے وزراء قوم کو َنت نئے مشورے دے رہیں۔
خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے دہی کے استعمال کو ٹماٹر بحران کا حل قرار دے دیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی جگہ دہی کا استعمال کیا جائے، عوام مہنگا ٹماٹر نہ خریدیں قیمتیں خود بخود نیچے آجائیں گی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ٹماٹرکی قیمت اس لیے بڑھی کہ کچھ لوگوں نےذخیرہ اندوزی کی جب کہ سندھ میں ژالہ باری کےباعث ٹماٹر تباہ ہوئے ہیں اور کچھ ہی دن میں مالاکنڈ کےٹماٹرپہنچنےکےبعد قیمتیں کم ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ مرغی مہنگی ہونے کی شکایت کرتے ہیں لیکن پھر بھی مرغی خریدتے ہیں اگر لوگ مرغی کا گوشت کھانا چھوڑ دیں تو قیمتیں خود بخود کم ہوجائیں گی۔