پشاور(اعجاز رشید)پشاورکی خواتین تعلیمی اداروںمیں کے مابین انٹر کالجز گرلزسپورٹس گالاگورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین سپورٹس میں شروع ہوگیا،افتتاح کے موقع پر منعقدہ رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے ایڈیشنل ڈائریکٹرظہور احمدتھے،انکے ہمراہ نے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشید انور،فرنٹیئر کالج کی پرنسپل پروفیسر عذرا خورشید ،اسسٹنٹ پروفیسرگل صنوبر اخلاص خان ،ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی،سپورٹس گالاکی صدر وگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد کی پرنسپل سمیت مختلف کالجز کی اساتذہ اورطالبات نے کثیر تعدادمیں موجود تھیں ۔

تقریب میں مختلف ٹیموں کی کھلاڑی طالبات نے مارچ پاسٹ اور بینڈ کا خوبصورت مظاہرہ کیا،جبکہ طالبات نے موٹرسائیکل اور سکیٹنگکا مظاہرہ بھی کیا اورملی نغموں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام فرنٹیئر کالج میں منعقدہ سپورٹس گالا میں پشاور ڈویژن کے 17 کالجز جن میں فرنٹیئر کالج،سٹی گرلز کالج، گورنمنٹ گرلز کالج حیات آباد،گورنمنٹ گرلز کالج تاجوبی بی چارسدہ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چارسدہ نمبر ون،ورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار،ورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان سمیت دیگرکالجوں کی طالبات شرکت کریں گی۔

اس گالامیں 500سے زائد طالبات 6 مختلف کھیلوں والی بال،نیٹ بال،چک بال،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اورتھرو بال میں اپنی صلاحیتوںکا مظاہرہ کریںگی۔واضح رہے کہ مقابلے 28نومبر تک جاری رہیںگے۔