اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پارٹی میں بہت بحث ہوئی تھی، ہمارے دورمیں ملک کی صورتحال ایسی تھی کہ توسیع کرنی پڑی، ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع مجبوری میں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع طریقہ کار کے مطابق کی گئی لیکن حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اداروں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت قانون سازی میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی تو احتجاج نہ کرتے۔