سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ 9 دنوں سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد کا آج لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین ہوا جس میں کئی گھنٹے لگے۔
نواز شریف پی ای ٹی اسکین مکمل ہونے کے بعد اپنے گھر روانہ ہوگئے، اسکین کی رپورٹ آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔
نواز شریف کے ہمراہ ان کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، حسین نواز، ناصر بٹ اور دیگر بھی تھے۔
اس سے قبل 25 نومبر کو نواز شریف کا طبی معائنہ لندن برج اسپتال میں کیا گیا تھا طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو اسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دی تھی۔