پشاور(دی خیبر ٹربیون)خیبر پختونخواہ فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور آل خیبر پختونخواہ فل کنٹکٹ کراٹے چمپئن ٹرافی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں صوبہ بھر سے 100سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشل نے حصہ لیا۔ ریفری ججز کے فرائض انٹرنیشنل کوچز محمد یاسین یاسر، عنایت اللہ ، آمازئی خان، زین العابدین، شمس العارفین، عبدالرحمان، حمید خان، نیشنل ریفری نثار شنواری، پراونشنل ججزخیرالانام ، مصری خان، اکرام اللہ، دائود شنواری ، ابراہیم اور یوسف خان نے انجام دئیے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ٹورنامنٹ چیف آرگنائزع وانٹرنیشنل ریفری(شیھان) صاحبزادہ الھادی نے بتایا کہ یہ اعزاز الحمد اللہ ہمارے ایسوسی ایشن کو حاصل ہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کرتے ہیں اور سب سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ٹائٹل حاصل کرتے آرہے ہیں،انھوں نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کا بھرپورتعائون کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل ایونٹ میں مالی مدد کی ہے جن سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ چمپئن ٹرافی کے مقابلے اُوپن تھے جس میں دیگر آرگنائزیشن کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جبکہ یوسف جان نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی مقابلوں کے مہمان خصوصی الفجر سپورٹس بورڈ کے چیئرمین سجاد حسین تھے انھوں نے 60-KGکے کامیاب خواتین میں انعامات تقسیم کئیں اور اپنے خطاب میں بتایا کہ صاحبزادہ الھادی نے اپنے زندگی کے 35سال کراٹے کھیل کیلئے وقف کئے اور قومی اور بین الاقوامی چیمپئن پیدا کئے مگر انکی خدمات کا سرکاری سطح پر کوئی اعتراف نہیں کیا گیا جوکہ افسوس ناک ہے، انھوں نے بتایا کہ الفجر سپورٹس بورڈ دسمبر کے اگلے ہفتے انکے خدمات کے کے اعتراف نہیں کیا گیا جوکہ افسوس ناک ہے انھوں نے بتایا کہ الفجر سپورٹس بورڈ دسمبر کے اگلے ہفتے انکے خدمات کے اعتراف میں مری میں ایک شاندار تقریب میں باقاعدہ تاج پوشی کی جائے گی۔ چمپئن ٹرافی کے بقیہ کٹیگریز میں (1)اوپن ویٹ میں چارسدہ کے رافد علی (2) 70-kgمیں ہری پور کے ارشاد (3) 60-Kgمیں ہیڈ کوارٹر T.V.Cپشاور کے آنس عالم (4) 50-Kgمیں سرفراز سینئر پشاور کے بریالے جبکہ خواتین کے 50-Kgمیں مردان کے حفصہ نے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلیں۔ ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک فائنل مقابلوں کے مھمان خصوصی تھے۔ انھوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم گئیںاور اپنے خظاب میں بتایا کہ KPفل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے مقابلے بہت زیادہ ہے اور اکثر کوئی نا کوئی ایونٹ ہورہا ہے جوکہ خوش آئند ہے انھوں نے کامیاب پروگرام پر صاحبزادہ لھادی اور انکے ٹیم کو مبارکباد پیش کیا اور کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کیلئے نقد انعا م کا اعلان کیا۔