مردان(دی خیبر ٹربیون)عبدلوالی خان یونیورسٹی مردان سپورٹس گالا کا ایک پروقار تقریب میں اغاز ہوگیا،سپورٹس گالا میں عبدلوالی خان یونیورسٹی سے ملحقہ 30 کالجز اور بتیس ڈیپارٹمنٹ کے 8ہزار سے ذائد کھلاڑی پندرہ مختلف گیمز میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے گرونڈ میں منعقدہ افتتاحی رنگارنگ تقریب میں مختلف کالجز کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ، بینڈ کا خوبصورت مظاہرہ کیا اورملی نغموں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر عبدلوالی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان تھے ان کے ہمراہ پروفیسر ظہورلحق،ذولفقار علی خان،فاروق خان اورمختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈینز، کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر نیشنل بکسر عادل سید نے ان گیمز کا مشعل روشن کیا اور مہمان خصوصی نے سپورٹس گالا کا اعلان کر کیباقاعدہ افتتاح کیا۔

سپورٹس گالا میں انٹر کالجز میل،خواتین اور انٹر یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹس کے مقابلیں منعقد ہوں گے،سپورٹس گالا کے انٹر کالجز میل کے پندرہ مقابلوں رسہ کشی،ٹیبل ٹینس،کبڈی، باسکٹ بال،سکواش،کراس کنٹری،جمناسٹک،ہاکی،بیڈمنٹن،والی بال،ہینڈ بال،ٹینس،ایتھلٹکس اور ٹچ بال جبکہ خواتین کے چھ گیمز جس میں رسہ کشی،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،ایتھلٹکس،والی بال اور کرکٹ شامل ہیں میں حصہ لیں گے۔

وائس چانسلر عبدالوالی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخورشید خان نے مہمانان اور کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں اتنے کثیر تعداد میں طلبہ اور طالبات کو سپورٹس کے لئے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی جس کو الفاظ میں نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کے کھیل میں جیتنا اہم نہیں بلکہ شرکت کر نا بہت اہم ہوتا ہے۔کھیلاڑیوں میں جذبہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اج 16دسمبر آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی برسی بھی ہے اس لئے ان کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔کیونکہ وہ سانحہ بھولنے والا نہیں ہے۔ شہد اے پی ایس خراج عقیدت اور ان کے والدین کیساتھاظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گیا۔ واضح رہے یہ گیمز کے مقابلیں دو ماہ تک جاری رہیں گے۔